ہندوستانی تاجرین کو سرمایہ کاری کی دعوت

ساوتھ آفریقہ میں سرمایہ کاری کے مواقع پر ماہرین معاشیات کا خطاب
حیدرآباد ۔ 21 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ساوتھ آفریقہ کی عوام آج تک بھی آنجہانی موہن داس کرم چند گاندھی کے کارناموں اور ان کی خدمات کو یاد کرتی ہے ۔ اس لیے کہ ان کے قدم ساوتھ آفریقہ کی سرزمین پر پڑے ۔ اس مناسبت سے آج بھی صنعتی اور تجارتی میدان میں ہندوستان ساوتھ آفریقہ کی سرزمین پر اپنے جھنڈے گاڑے ہوئے ہے ۔ ٹاٹا موٹرس ، مہیندرا ، شمسی توانائی پراجکٹ کے ساتھ کئی ایسی کمپنیاں ہندوستان کی وہاں ہیں جو صنعتیں قائم کی ہوئی ہیں ۔ ساوتھ آفریقہ کا ایک وفد جو ہندوستان کے دورہ پر ہے آج حیدرآباد میں سمینار سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر راکیڈوانڈوز سنٹر کونسل ماہر معاشیات ساوتھ آفریقہ نے یہ بات کہی ۔ یہ سمینار فیڈریشن آف تلنگانہ اینڈ آندھرا پردیش چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FATAPCCI) کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا ۔ ساوتھ آفریقہ میں سرمایہ کاری کے مواقع کے موضوع پر اس سمینار کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے تاجرین ، ماہر معاشیات موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ساوتھ آفریقہ ہی نہیں بلکہ اس کے اطراف وا کناف چھوٹے چھوٹے ممالک میں جہاں پر ہندوستانی تجارت فروغ پاسکتی ہے ۔ مسٹر وی اسکار اڈوائیز ساوتھ آفریقہ ہائی کمشنر نے بھی ہندوستانی سرمایہ کاروں اور تجارت پیشہ افراد سے اپیل کی کہ وہ ساوتھ آفریقہ میں شمسی توانائی کا ایک بڑا Hub تیار کرنے میں تعاون کریں ۔ اس موقع پر اس سمینار میں موجود خواتین نے ڈپٹی ہائی کمشنر بن جوبرٹ اور ریکاڈوانڈرویز نے تجارتی میدان میں خواتین کے لیے سرمایہ کاری کے کیا مواقع ہیں بتایا ۔ پیشہ تدریس ، پیشہ طب ، خانگی اور حکومت کے سیکٹرس و اداروں میں خواتین کی خاصی تعداد ہے ۔ ابتداء جی سرینواس صدر FTAPCCI نے خیر مقدم کیا ۔ اس موقع پر ارون لوہار کو ، کروندراس ایس جائنی نائب صدر اور دوسرے موجود تھے ۔۔