ہندوستانی بحریہ کے طیارہ کی روس میں ہنگامی لینڈنگ

نئی دہلی 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی بحریہ کا طیارہ آئی ایل -38 کو تکنیکی خامی کی وجہ سے روس میں ماسکو کے جوکوووسکي ہوائی اڈے پر کل رات ہنگامی حالات میں اترنا پڑا۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ طیارہ اس وقت روس میں مکمل جانچ اور مرمت کیلئے ہے اور وہاں ہندوستانی بحریہ کے افسران موجود ہیں۔ ہنگامی لینڈنگ سے نقصانات کا تخمینہ لگایاجا رہا ہے ۔آئی ایل -18 پلیٹ فارم پر تعمیر یہ طیارہ ڈاپلر اور ریڈیو نیویگیشن ٹولز کی خصوصیات سے لیس ہے اور اس میں ہدف کو تلاش کرنے اور اس کا تعاقب کرنے کے آٹومیٹڈ نظام سے لیس ہے ۔