ہندوستانی اسسٹنٹ کوچ کا تقرر بی سی سی آئی کی جانب سے مسترد

ممبئی۔27فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) بی سی سی آئی نے آج ویب سائیٹ کی اس خبر کو مسترد کردیا ہے جس میں ویب سائیٹ نے ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ بورڈ ٹیم کے موجودہ کوچ جیو ڈیوس کے مقام پر ہندوستانی اسسٹنٹ کوچ کے انتخاب کا منصوبہ بنارہی ہے ۔تفصیلات کے بموجب ڈیویژن کی قیادت میں ہندوستانی بولروں کے مظاہرے انتہائی مایوس کن ہے لہذا بورڈ انہیں عہدہ سے برطرف کرتے ہوئے ہندوستانی اسسٹنٹ کوچ کے انتخاب پر غور کررہاہے ۔کرک انفو کی خبر پر سوال کا جواب دیتے ہوئے بی سی سی آئی کے سکریٹری سنجے پاٹل نے کہاکہ کل بھونیشور بورڈ کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں اس موضوع پر کوئی تبادلہ خیال نہیں ہوگا ‘ کیونکہ بورڈ نے اسسٹنٹ کوچ کے متعلق ایسا کوئی منصوبہ ہی نہیں بنایا ہے ۔بولنگ کوچ جیوڈیوس کا بورڈ سے 31مارچ کو معاہدہ ختم ہورہا ہے ۔