ہندوستانیوں کے تخلیہ کیلئے سعودی سے مدد طلب

وزیر اعظم نریندر مودی کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے بات چیت
نئی دہلی 30 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) بحران کا شکار یمن میں ہندوستانیوں کے تحفظ پر فکرمند وزیر اعظم نریندر مودی نے آج رات سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے بات کرتے ہوئے ان کی مدد طلب کی ہے ۔ سعودی عرب کے شاہ نے مودی کو فون کیا اور دوران بات چیت مودی نے انہیں ہندوستان کے تخلیہ منصوبے سے واقف کروایا ۔ وزیر اعظم نے ہندوستانیوں کے تخلیہ میں مدد کرنے کی سعودی عرب سے خواہش کی ۔ دونوں ملکوں کے مابین مستحکم اور قریبی تعلقات کی یاددانی کرواتے ہوئے سعودی حکمران نے نریندر مودی کو تیقن دیا کہ وہ یمن میں ہندوستانیوں کے تحفظ پر پوری توجہ دینگے اور ان کی جلد و بحفاظت واپسی کیلئے ہر ممکنہ تعاون کرینگے ۔