ہندوستانیوں کو لانے ائر انڈیا کی پہلی پرواز روانہ

نئی دہلی 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ایر انڈیا کی پہلی پرواز آج یمن کیلئے روانہ ہوئی جہاں حکومت ہند نے بدامنی کی صورتحال کے پیش نظر پھنسے ہوئے تمام ہندوستانی شہریوں کو واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ A320 ایر بس آج دہلی سے براہ مسقط ‘صنعا روانہ ہوئی ۔ ہندوستان نے صنعا کیلئے دن میں تین گھنٹے پروازیں جاری رکھنے کی اجازت حاصل کرلی ہے ۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے کل کہا تھا کہ ہندوستان کو یومیہ تین گھنٹے صنعا کیلئے پرواز کی اجازت مل گئی ہے ۔ سوراج نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ 1500 مسافرین کی گنجائش کے حامل بحری جہاز کو روانہ کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔یمن میں تقریبا 3500 ہندوستانی ہیں جن میں اکثریت نرسیس کی ہے۔