’ہم کیرالا میں راستہ تلاش کرنے کی کوششوں کو دوگنا کردیں گے‘ :بی جے پی

نئی دہلی ۔23مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے 292 نشستوں میں ایک سیاسی جماعتوں سے آگے ہونے کے ساتھ ساتھ اڈیشہ اور مغربی بنگال میں بھی بہت فائدہ حاصل کیا ، لیکن کیرالا میں اسے کوئی فائدہ حاصل نہ ہوسکا جس نے اس کے لیڈروں کو کہنے پر مجبور کردیا کہ وہ آئندہ اس جنوبی ریاست میں داخلے کا راستہ بنانے کی کوششوں کو دوگنا کردیں گے ۔ بی جے پی کے قومی ترجمان جی وی ایل این نرسمہا راؤ نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ آئندہ انتخابات میں بی جے پی کیرالا میں اس طرح کا میابی حاصل کرے گی جس طرح اس نے اڈیشہ اور مغربی بنگال میں کی ہے ۔ بی جے پی کے ایک اور ترجمان امیت مالویہ نے کہا کہ ’’ عوام نے اپوزیشن کی باتوں پر اعتبار نہیں کیا جس میں کہا گیا تھا کہ عوام خطرے میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام ، مودی کی آئندہ حکومت کا انتظار کررہی ہے ۔ ہمیں اس بات کو محسوس کرنا چاہیئے کہ مودی کی حکومت کو ورثے میں کمزور معیشت ملی تھی اور انہیں بہت ہی دشوار اُمور انجام دینے تھے ۔