ہمیں اپنا جائزہ لیتے رہنا چاہئے …

خواتین میں بھی یہ عادت بخوبی موجود ہوتی ہے وہ کئی باتوں کو دوسروں سے اور کئی کو خود سے بھی چھپاکر رکھنا چاہتی ہیں اور خود سے باتوں کو چھپانے کے دوران کئی چھوٹے موٹے بہانے خود ہی سوچ کر اپنے دل کی تسلی دینے کی ناکام کوشش بھی کرتی ہیں ۔

آپ کو ناصرف خود کو اچھی طرح سمجھ لینا چاہئے بلکہ آپ کو یہ بھی پتہ ہونا چاہئے کہ آپ ایسے کون سے مواقع میں خود کو جھوٹی تسلی دیتی ہیں اور آپ کو پھر ایسے وقت میں ایسا محسوس ہوتا ہے ؟ اپنے دل و دماغ کو مطئین کرتی نظر آنے والی خواتین کے اندر دراصل ایک جنگ اس وقت جاری ہوتی ہے وہ نظر انداز کرکے بظاہر خوش دکھائی دے رہی ہوتی ہیں ۔ آپ سے بس یہی گذارش ہے کہ چاہے کیسے ہی حالات و واقعات ہوں خود سے جھوٹ نہ بولیں ۔ اپنے آپ کو پہچانیں ۔ دل کو جھوٹی تسلی دے کر خوش کرنے سے بہتر ہے کہ پھر ایسی خوشی سے دور رہا جائے ۔ سچ کا سامنا کرنے کی ہمت پروان چرھائیں اور ایسے مواقع نہ آنے دیں کہ آپ کو خود سے ہی نظریں چرانا پڑجائے ۔ ہوسکے تو دن میں چند منٹ نکال کر خود سے بھی ملئے اس طرح کرنے سے خود شناسی کا عمل آپ کیلئے آسان ہوجائے گا ۔