ہمناآباد کے سرکاری ہسپتال میں وادعی تقریب کا انعقاد

ہمناآباد ۔ 3 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہمناآباد کے سرکاری ہسپتال میں محکمئہ صحت کی جانب سے ملازمین کی وادعی تقریب عمل میں ائی جسکی صدارت ڈاکٹر مہا دیو سوامی سابقہ ڈی،ایچ،او نے کی اس تقریب میں اپنی خد مات سے سبکدوش ہو نے والے ملازمین کو محکمئہ کی جا نب سے تہنیت پیش کی گئی سبکدوش ہو نے والے ملا زمین میں محمد چاند صاحب ہیلتھ انسپکٹر،بسپپا نندی،سروجنی سسٹر شامل ہیں۔محمد چاند صاحب1979میں اپنی خدمات کا آغاز کیا تھا انہوں نے جملہ36سال تک اپنی خدمات انجام دیں انکو انکی بہتر خدمات کے پیش نظر حکو مت کرناٹک کی جانب سے 2011میں بسٹ ہیلتھ انسپکٹر کے ایورڈ سے نوازا گیا ہے یہ ایوارڈ ہمناآباد کے رکن اسمبلی راج شیکھر پا ٹل کے ہا تھوں دیا گیا ہے ۔اس موقع پر ہمناآباد تعلقہ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ویرناتھ نے محمد چا ند صاحب کی خدمات کو خوب سراہا اور تمام ملازمین سے اس بات کی اپیل کی کے وہ بھی انہیں کی طرح اپنا فرض پو ری ایما نداری سے نبھائیں،اس موقع پر محکمئہ کے تمام ملازمین نے انکی کثرت سے شال پو شی وگل پو شی کی اس تقریب میں ڈاکٹر افضل ، اویناش (سی،ایم،او) ، ڈاکٹر انیل ، کے علاوہ تمام آشا ورکرس موجود تھے۔