ہفتہ کو مکمل چاند گہن شہر میں نظر نہیں آئے گا

حیدرآباد 31 مارچ (پی ٹی آئی) علوم فلکیات کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں 4 اپریل کو مکمل چاند گہن دیکھا جائے گا۔ بی ایم برلا سائنس سنٹر کے ڈائرکٹر بی جی سدھارتھ نے کہاکہ چاند گہن کا آغاز ہفتہ 4 اپریل کو سہ پہر 3 بجکر 47 منٹ سے ہوگا۔ گہن کامل شام 5 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا اور 5 بجکر 32 منٹ پر ختم ہوجائے گا۔ تاہم یہ چاند گہن حیدرآباد میں نظر نہیں آئے گا کیونکہ شہر میں اس وقت دن رہے گا۔ ملک شمالی کی شمالی ریاستوں کے علاوہ مشرقی ایشیاء، آسٹریلیا اور دیگر ممالک میں مکمل چاند گہن دیکھا جاسکتا ہے۔