ہر مستحق طلبہ کو مرکزی اسکالرشپس ملے گی ، 31 اگست آخری تاریخ

جگتیال /26 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسلم میناریٹی طلباء مرکزی پری میٹرک اسکالرشپس سے استفادہ کرنے کیلئے تذبذب کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں ۔ گذشتہ سال کے اسکالرشپس کی رقم ٹیکنیکل کی خرابی کی وجہ سے طلباء کے اکاونٹس میں جمع نہیں ہوئی ہے ۔ تمام طلباء کو رقم حاصل ہوگی ۔ یہ بات میناریٹی ایگزیکیٹیو ڈائرکٹر عبدالحمید نے نامہ نگار جگتیال سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کریم نگر میں 28000 ہزار مسلم میناریٹی طلباء زیر تلعیم ہیں لیکن اس سال اسکالرشپس کیلئے صرف 2500 افراد درخواست آن لائین کئے ہیں جبکہ اسکالرشپس کی آخری تاریخ ختم ہونے چار یوم باقی رہ گئے ہیں ۔ آن لائین درخواست کیلئے طلباء کیلئے آسمانی کی گئی ہے ۔ والدین اور سرپرست کے علاوہ مدرسہ انتظامیہ بھی اس جانب توجہ دیتے ہوئے جلد از جلد طلباء کو اسکالرشپس کیلئے درخواستوں کو آن لائین کروانے کی خواہش کی ۔ ضلع کریم نگر کیلئے 12000 اسکالرشپس کی منظوری ہے جبکہ 10 فیصد درخواست گذار بھی ابھی تک آن لائین نہیں کروائے ہیں ۔ ہر مستحق طلباء کو مرکزی اسکالرشپس حاصل ہوگی ۔ گذشتہ کے اسکالرپش نہ آنے کا خیال دل سے نکال کر جلد از جلد درخواست داخلہ کرنے کی انہوں نے خواہش کی اور انہوں نے بتایا کہ میناریٹی قرض لون بھی بجٹ کی اجرائی کے ساتھ ساتھ منظور شدہ افراد کو فراہم کیا جارہا ہے ۔ ضلع کریم نگر کیلئے 680 افراد کیلئے مختلف اقسام کے قرض کی منظوری عمل میں آئی ہے ۔ اب تک 277 افراد کو قرض جاری کیا گیا ہے ۔ جس میں پہلی قسط میں 107 اور دوسری قسط میں 80 اور تیسری قسط میں 90 افراد کو قرض کی سبسیڈی رقم جاری کردی گئی ہے ۔