ہری مرچ قیمہ

اجزاء:  قیمہ آدھا کیلو، لہسن ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ، بھنا ہوا سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ، بھنا ہوا ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچہ، ٹماٹر ایک عدد، ہلدی آدھا چائے کا چمچہ، پیاز (باریک کتری ہوئی) ایک عدد، ہری مرچ (باریک کتری ہوئی) پانچ عدد، پسی کالی مرچ حسب ذائقہ، نمک حسب ذائقہ، ادرک (کدوکش) سجاوٹ کیلئے، ہرا دھنیا سجاوٹ کیلئے۔
ترکیب:  پتیلی میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز فرائی کریں۔ جب پیاز سنہری ہوجائے تو اس میں لہسن، ادرک کا پیسٹ شامل کرکے چند منٹ تک بھونیں۔ پھر قیمہ شامل کرکے تھوڑی دیر بھونیں اور ہلدی، ثابت دھنیا، زیرہ، نمک، کالی مرچ اور ٹماٹر ڈال کر قیمہ گلنے اور پانی خشک ہونے تک پکائیں۔ اب ہری مرچیں شامل کرکے ذرا بھونیں اور ڈش میں نکال کر اُوپر سے باریک کتری ہوئی ادرک اور ہرا دھنیا سجاکر پیش کریں۔