ہریتھان ۔ گرین رن

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : این جی اوز کی آرگنائزیشن پلانٹ تھری پروٹیکشن الیانس
(P3PA) کے زیر اہتمام 22 فروری کو صبح 7 بجے پیپلز پلازا نکلس روڈ پر 5 کیلو میٹر طویل ’ ہریتھان ۔ گرین رن ‘ منعقد کی جائے گی ۔ جس میں زائد از 10 ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے ۔ آج یہاں سینئیر نائب صدر ایف ٹی اے پی سی سی آئی مسٹر انیل ریڈی ، صدر ایچ وائی ایس ای اے مسٹر رمیش لوگا ناتھن ، پرنسپل گیتم اسکول آف ٹکنالوجی حیدرآباد پروفیسر ڈاکٹر سی ایچ سنجے نے پریس کانفرنس میں بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ پی تھری پی اے ایک این جی او آرگنائزیشن ہے جس کے تحت مذکورہ ہریتھان گرین رن کا اہتمام کیا جارہا ہے جس کا مقصد شہر حیدرآباد کو سرسبز و شاداب بناتے ہوئے شہرحیدرآباد کو ماحولیاتی آلودگی سے محفوط رکھنا ہے تا کہ شہر حیدرآباد کو ہرا بھرا رکھا جاسکے ۔ اس موقع پر کو فاونڈر گملا ڈاٹ کام مسٹر روہیت پڈیال ، سی ای او گفٹنگ ، ہیپی نس ڈاٹ کام شریمتی سریتا ، نائب صدر ایف ٹی اے پی سی سی آئی مسٹر رویندر مودی ، ایونٹ آرگنائزرس مسرز سنجیو راؤ ، شریاس ، گویند ، کے وجیتا ، یشونت ، نہال کے علاوہ دیگر موجودتھے ۔۔