ہریتاہرم پروگرام کی کامیابی کیلئے تشہیر ضروری

محبوب نگر میں جوائنٹ کلکٹر رام کشن کی ویڈیو کانفرنس
محبوب نگر /30 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہریتا ہرم پروگرام کے مکمل کامیاب انعقاد کیلئے عوام میں بڑے پیمانے پر تشہیر ضروری ہے جوائنٹ کلکٹر رام کشن نے ویڈیو کانفرنس میں متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ہم تمام کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے ضلع کے 64 منڈلوں کے آفیسرس اور آر ڈی اوز کو ہدایت دی کہ وہ ضلع میں پروگرام کے تحت 5.60 کرور پودوں کی شجرکاری کے نشانہ کو مکمل کریں ۔ انہوں نے ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضمانت روزگار کے ملازمین کو تیقن دیا کہ ان کو ادا شدنی رقمات جلد از جلد ادا کردئے جائیں گے ۔ ویڈیو کانفرنس میں اسپیشل ڈپٹی کلکٹر لینڈ ایکوائزیشن ونجادیوی ، بھاسکر ڈی آر او ، پدمجا رانی ڈی ایف او ، دامودھر ریڈی پی ڈی ڈوما و دیگر موجود تھے ۔ جوائنٹ کلکٹر رام کشن نے دوشنبہ کے دن ریونیو میٹنگ ہال میں پرجا وانی پروگرام میں وصول ہوئی درخواستوں کی فوری یکسوئی کی ہدایت دی ۔ انہوں نے اس ضمن میں متعلقہ عہدیداروں کا جائزہ اجلاس طلب کرتے ہوئے ہدایت دی کہ بہ آسانی مسائل حل کرسکتے ہیں ۔فوری حل کریں اور دیگر درخواستوںمیں کچھ رکاوٹ ہوتو فوری رپورٹ کریں ۔