ہجوم ہلاکت : مہلوک گڑگڑا کر افواہ ہونے کی دلیل دیتا رہا لیکن بالآخر…

اگرتلہ 29 جون (سیاست ڈاٹ کام) پولیس کے مطابق تریپورہ کے دو مقامات پر بچوں کے اغواء کی ٹولی کے شبہ میں دو افراد کو ہجوم کی جانب سے شدید زدوکوب کیا گیا۔ اس ضمن میں تریپورہ انفارمیشن اینڈ کلچرل ڈپارٹمنٹ نے ایک شخص کو عوام میں افواہ کے بارے میں شعور بیداری کے لئے خدمات حاصل کیں۔ اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس سمرتی رنجن داس نے کہاکہ جنوبی تریپورہ ضلع کے کالا چہرہ علاقہ میں ایک شخص سوکنتا چکرا برتی 33 سالہ کو بچوں کے اغواء کے شبہ میں ہجوم نے مار مار کر ہلاک کردیا۔ داس کے مطابق چکربرتی دراصل اس ٹیم کا رکن تھا جس کو انفارمیشن اینڈ کلچرل افیرز ڈپارٹمنٹ نے افواہ کے سلسلہ میں عوامی شعور بیداری کے لئے خدمات حاصل کی تھیں۔ وہ جس وقت سبروم علاقہ کو واپس ہورہا تھا اس وقت اس پر حملہ کیا گیا۔ ہجومی حملوں کو روکنے کے لئے تریپورہ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس اے کے شکلا نے ریاست میں تمام ایس ایم ایس اور انٹرنینٹ سرویس کو 24 گھنٹوں کے لئے معطل کردیا۔