ہجومی تشدد پر بھی سزائے موت کی تجویز

مرکزی حکومت جلدہی بل پیش کرے گی ۔ ہنس راج آہیر
یوت مل ( مہاراشٹرا ) 30 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت کی جانب سے جلدی ہی ایک بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا جس میں ہجومی تشدد پر سزائے موت کی تجویز شامل رکھی جائے گی ۔ مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ ہنس راج آہیر نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل بھی اسی طرز پر پیش کیا جائیگا جیسا کہ 12 سال کم عمر کی لڑکیوں کی عصمت ریزی کے خاطیوںکو سزائے موت دینے کی تجویز کے ساتھ پیش کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہجومی تشدد ( ماب لنچنگ ) ایک انتہائی گھناؤنا جرم ہے اور مہذب سماج اسے قبول نہیں کرسکتا ۔ مرکزی حکومت جلدی ہی ہجومی تشدد پر سزائے موت کا ایک بل پیش کرے گی ۔ وزیر موصوف نے یہاں ناتھ جوگی برادری کے ارکان سے ملاقات میں یہ بات کہی ۔