ہائی کورٹ میں انٹر نتائج دھاندلیوں کی سماعت15 مئی تک ملتوی

حیدرآباد ۔ 8۔ مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ میں آج انٹرمیڈیٹ نتائج میں دھاندلیوں سے متعلق معاملہ کی سماعت ہوئی ۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ناکام ہونے والے 3.28 لاکھ طلبہ کے جوابی پرچہ جات کی دوبارہ جانچ اور نشانات کی دوبارہ گنتی ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے ۔ ایڈوکیٹ جنرل رام چندر راؤ نے عدالت کو بتایا کہ تمام تفصیلات پیش کرنے کیلئے مزید ایک ہفتہ کا وقت درکار ہے ۔ ہائی کورٹ نے 15 مئی تک تمام تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے مقدمہ کی آئندہ سماعت 15 مئی مقرر کی ہے۔ عدالت نے اس مقدمہ میں گلوبرینا ٹکنالوجی کمپنی کو فریق کی حیثیت سے شامل کیا ہے ۔ واضح رہے کہ بورڈ اف انٹرمیڈیٹ نے 10 مئی کو نتائج جاری کرنے کا اعلان کیا ہے ۔