ہائیکورٹ نے حکومت کی ستائش کی

حیدرآباد 30 نومبر ( این ایس ایس ) حیدرآباد ہائیکورٹ نے حکومت تلنگانہ کی ‘ غیر قانونی ریت کی نکاسی روکنے کے اقدامات پر ستائش کی ہے ۔ ہائیکورٹ نے محبوب نگر ضلع میں ریت کی غیر قانونی نکاسی کے مقدمہ کی سماعت کی ۔ ریاستی حکومت نے عدالت کو مطلع کیا کہ واٹس اپ کے ذریعہ غیر قانونی ریت نکاسی کی شکایات مل رہی تھیں۔ اس پر اقدامات کئے گئے ہیں۔ عدالت کو حکومت نے بتایا کہ اس سلسلہ میںا ب تک 99 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو غیر قانونی ریت نکاسی کے عمل میں ملوث تھے ۔ عدالت نے اس بات کا علم ہونے پر ریاستی حکومت کی ستائش کی ۔