ہائیڈرو پاور پراجکٹس کا معائنہ ، پاکستان کو ہندوستان کی دعوت

لاہور ۔ 31 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے دریائے چناب پر جاری دو ہائیڈرو پراجکٹس کے معائنہ کیلئے آئندہ ماہ پاکستان کو مدعو کیا ہے تاکہ پراجکٹس سے لاحق پاکستانی تشویش کو دور کیا جاسکے تاہم اس بات پر بھی زور دیا کہ اگر پاکستان کو پراجکٹس پر اعتراض ہے تو ہندوستان اس پراجکٹ پر کام کرنا بند نہیں کرے گا بلکہ حسب معمول کام جاری رہے گا۔ پاکستان کے ایک سینئر عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ یاد رہیکہ 18 اگست کو عمران خان کے وزیراعظم پاکستان بننے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سندھ آبی معاہدہ پر ہوئی بات چیت اپنی نوعیت کا ایسا واقعہ ہے جہاں دونوں ممالک کے متعلقہ عہدیداران یکجا ہوئے تھے لیکن ہندوستان نے پاکستان کے اعتراض کو یکسر مسترد کردیا ہے ۔