گ655 گرام سونے کے ساتھ مسافر گرفتار

شمس آباد ۔ 3 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں کسٹمس عہدیداروں نے ایک شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 655 گرام سونا برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب دوبئی سے آنے والی فلائیٹ نمبر EK-528 کے ایک مسافر کے لگیج کی تلاشی لینے پر اس کے پاس موجود پرس کے بلٹ بکل اور رنگس کو اسٹیل اور کاپر سے لپیٹ کر لارہا تھا ۔ جس کا وزن 655 گرام اور مالیت 19,71,433 کے سونے کو ضبط کرتے ہوئے مسافر کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔۔