گیل ویسٹ انڈیز کے نائب کپتان مقرر

جمائیکا ۔8 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز کے اوپنر کرس گیل کو ورلڈ کپ 2019ء کے لئے ٹیم کا نائب کپتان مقررکردیا گیا۔ 36 سالہ کرس گیل 103 ٹسٹ، 289 ونڈے اور 58 ٹوئنٹی 20 میچوں میں ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ تمام فارمیٹس میں اْن کے مجموعی رنز کی تعداد 18992 ہے۔کرس گیل 2007ء تا 2010ء کے دوران تینوں طرز کی کرکٹ کے90 مقابلوں میں ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔کرس گیل کا یہ 50 اوورز کا آخری ٹورنمنٹ ہے۔ اس ضمن میں گیل نے کہا کہ بحیثیت سینئر میری ذمہ داری ہے کہ کپتان اور ٹیم کے ہر رکن کی حمایت کروں۔ ویسٹ انڈیز ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ 31 مئی کو پاکستان کے خلاف ناٹنگھم میں کھیلے گی۔