گیلانی کے فرزندوں کے اغوا اور سابق مقتول گورنر پاکستانی پنجاب سلمان تاثیر کی قتل کی تحقیقات کیلئے وزیر اعظم نواز شریف کا حکم

اسلام آباد 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی سراغ رسانی محکموں کو سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے اغواء شدہ بیٹوں اور پاکستانی پنجاب کے سابق گورنر سلمان تاثیر کے قاتلوں کا پتہ چلانے کوششوں میں شدت پیدا کرنے کا حکم دیا جائے گا۔ وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے آج کہا کہ حکومت نظم و ضبط کی برقراری کو یقینی بنائے گی اور شدت کی کوشش اور متحدہ موقف کے ذریعہ مطلوبہ نتائج حاصل کئے جائیں گے ۔ نواز شریف نے یہ تبصرہ کل جماعتی پارلیمانی وفد سے ملاقات کے دوران کیا ہے۔ وفد کی قیادت چیف منسٹر بلوچستان عبدالملک بلوچ کررہے تھے ۔ ارباب عبدالظہیر کانسی قائد عوامی نیشنل پارٹی کو بلوچستان سے برآمد کرنے میںح بلوچوں کی مدد طلب کی گئی۔

نواز شریف نے کہا کہ زر تاوان کے لئے اغواء کی وارداتوں کی لعنت کا صوبہ بلوچستان سے خاتمہ کیا جانا چاہئے ۔ نواز شریف نے ایسی وارداتوں پر اظہار تشویش کریت ہوئے وفد کو تیقن دیا کہ وہ کانسی کو برآمد کرنے میں شخصی طور پر دلچسپی لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں کے اغواء اور سابق گورنر سلمان تاثیرکے قتل پر انہیں بے انتہاء تشویش ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ محکمہ سراغ رسانی کے سربراہ کو خاطیوں کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت دیں گے۔