گیلانی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست،نیب کو نوٹس

اسلام آباد ۔26 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو اشتہاری مہم کا غیر قانونی ٹھیکہ دے کر قومی خزانے کو 12کروڑ روپے نقصان پہنچانے کے نیب ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کا حکم دیا ہے اور سکیورٹی وجوہات پر حاضری سے مستقل استثنیٰ دینے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کئے۔سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد ارشد ملک کے روبرو پیش ہوئے اور انہوں نے موقف اختیار کیا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تشہیر کیلئے اشتہاری مہم چلانے کا ٹھیکہ ضابطہ کے مطابق تھا۔انہوں نے سکیورٹی وجوہات کے باعث عدالت میں حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست بھی دائر کی جس پر بحث کے لیے نیب کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔