گیس پائپ لائن دھماکہ کے مہلوکین کی تعداد 19 ہوگئی

حیدرآباد 29 جون (آئی این این ) ضلع مشرقی گوداوری کے ناگارم گاوں میں گیس پائپ لائن دھماکہ واقعہ میں مہلوکین کی تعداد 19 ہوگئی ہے جبکہ 27 جون کو پیش آئے مہیب آتشزدگی واقعہ میں زحمی ایک اور شخص 20 سالہ کاسوچنا آج کاکینڈا گورنمنٹ ہاسپٹل میں چل بسا۔ قبل ازیں ہفتہ کے دن بھی 2 افراد بشمول ایک کمسن لڑکی زخموں سے جانبر نہ ہوسکی جبکہ دو زخمیوں کی حالت تشویشاک بتائی جارہی ہے۔