گیس سبسیڈی :40 ملین صارفین کو 2000کروڑ روپئے بھیجے گئے

نئی دہلی 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ 6 ماہ میں حکومت نے 184 اضلاع میں ایل پی جے کیلئے فائدے کی راست منتقلی اسکیم کے تحت 40 ملین صارفین کیلئے کھاتوں میں 2000 کروڑ روپئے منتقل کئے ہیں۔ یہ رقم صارفین کے بینک کھاتوں کو بھیجی گئی ۔ آدھار کارڈ سے مربوط یہ اسکیم رواں سال یکم جون کو اس مقصد کے ساتھ شروع کی گئی کہ صارفین کو سبسیڈی کی منتقلی میں خامیوں کو دور کیا جاسکے۔

دہلی میں سی این جی قیمت میں اضافہ
نئی دہلی 26 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) قومی دارالحکومت میں سی این جی یا کمپریسڈ نیچرل گیس کی قیمت میں آج 4.50 روپئے فی کیلو گرام کا بڑا اضافہ کیا گیا،جو تین ماہ میں اس کی شرح میں دوسری بڑھوتری ہے ۔ نیز پکوان گیس کی قیمت بھی آج نصف شب سے اثر کے ساتھ 2 روپئے فی کیلو گرام بڑھا دی گئی ہے۔ اندرا پرسٹھاگیس لمیٹیڈ نے کہا کہ سی این جی آج نصف شب سے دہلی میں 50.10 روپئے فی کیلو گرام اور نوئیڈا ،گریٹر نوئیڈا و غازی آباد میں 56.70 روپئے فی کیلو گرام مہیا کی جائے گی ۔