گھریلو چٹکلے

 

٭ بھینڈیوں کو پکاتے یا ابالتے وقت ان پر اگر لیموں کے چند قطرے یا دو اچھے املی کا پانی ملادیں تو ان کی نرمی پکنے کے بعد بھی برقرار رہتی ہے ۔
٭ ہنگ کا استعمال کھانوں میں نہ صرف ذائقہ لاتا ہے بلکہ یہ ہاضمے کیلئے بھی مفید ہے
٭ آنکھوں میں روزانہ رات کو سرمہ لگانے سے بینائی تیز ہوجاتی ہے ۔
٭ آپ روزانہ انار کا شربت پینے سے ہونٹ سرخ ہوجاتے ہیں ۔
٭ گنے کا رس یرقان کے مریضوں کیلئے مفید ہے ۔
٭ چیونٹیوں سے بچنے کیلئے شکر کے ڈبے میں تین چار لونگ ڈال دیں ۔
٭ کھیرا چھلنے کے بعد چھلکے کو کچرے میں نہ پھینکیں انہیں واش بیسن ، باورچی خانے کی کے کونے میں ڈال دیں لال بیگ نہیں آئیں گے ۔
٭ اسپرین کی گولیاں پانی میں ملاکر پھولوں پر چھڑکیں تو پھولوں کی تازگی برقرار رہتی ہے ۔
٭ پھول گوبھی کی رنگت کو پکانے کے دوران بھی برقرار رکھا جاسکتا ہے ۔ اس کیلئے آپ یہ کریں کہ پکاتے وقت اس میں لیموں کا چھلکا ڈال دیں ۔
٭ مٹر کو زیادہ عرصے تک رکھنے کیلئے اس کے دانے نکال کر فریز کرلیجئے ۔