گھریلو ٹوٹکے

پلاسٹک کے برتنوں کی صفائی :کثرت استعمال سے پلاسٹک کے برتنوں ، بوتلوں پر کچھ داغ پڑجاتے ہیں اور ان پر چکنائی جم جاتی ہے اس کیلئے ایک بڑے ٹب میں برتنوں کے حساب سے دو یا چار چمچ کپڑے دھونے والا سوڈا ڈال کر گرم پانی میں سبھودیں ۔ ایک گھنٹے بعد برتنوں کو نکال کر برتن دھونے والے صابن سے دھولیں ۔ برتن چمک اٹھیں گے ۔
پاؤں کا پسینہ : اگر آپ کی جلد چکنی ہے یا آپ کے پاؤں میں بہت پسینہ آتا ہے تو گرم پانی میں سرکہ یا لیموں کا عرق ملاکر اس سے پاؤ دھوئیں پسینہ کم آئے گا ۔

دیسی گھی کی بو دور کرنا : بعض دفعہ دیسی گھی سے کھٹی لسی کی بو آتی ہے ۔ اس کو دور کرنے کیلئے تقریباً ایک کیلو گھی میں دو کھانے کا چمچہ سوکھا گندم کا اٹا ڈال کر پکائیں ۔ پھر اسے چھان کر استعمال کریں کسی قسم کی بو باقی نہیں رہے گی ۔
ہچکی روکنے کیلئے : اگر آپ ہچکی فوراً روکنا چاہتے ہیں تو ایک سبز الائچی اچھی طرح چباکر نگل لیں اور ایک گلاس ٹھنڈا پانی پی لیں ۔ ہچکی بند ہوجائے گی ۔
چپاتی کو تازہ رکھنے کیلئے : چپاتیوں کو ڈبہ میں بند کرتے وقت اس میں تھوڑا سا ادرک ڈال دیں ۔ چپاتی نرم اور تازہ رہے گی ۔
برتن چمکانے کیلئے :گلاس اور اسٹیل کے برتنوں کا صاف کرنا بعض اوقات بہت مشکل ہوتا ہے اس کیلئے گندم کا آٹا چھاننے کے بعد بچ جانے والا چھلکا ضائع مت کریں۔ اس سے گلاس اور دیگر برتن دھوئیں ۔
دہی کو زیادہ دن استعمال کرنا :دہی کو زیادہ دن استعمال کرنے کیلئے کچھ ناریل کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے دہی میں ڈال کر رکھ دیں تو دہی 4 سے 5 دن ویسے ہی تازہ رہے گا ۔