گھریلو ٹوٹکے

٭ سخت پنیر کو نرم کرنے کیلئے اسے کچھ دیر نمک ملے گرم پانی میں رکھ دیں ۔
٭ ادرک کا چھلکا اتارنے کیلئے چھری کی بجائے چمچے کا استعمال کریں چھلکا اتنی آسانی اور صفائی سے اترے گاکہ آپ چھری کا استعمال بھول جائیں گی ۔
٭ جب کبھی کباب وغیرہ فرائی کرنے ہوں تو فرائنگ پین میں تیل ڈالنے سے پہلے اسے گرم کرلیں ۔ گرم فرائنگ پین میں تیل ڈال کر کباب فرائی کرنے سے کباب پیندے میں چپگیں گے نہیں ۔
٭ بادام جس جار میںمحفوظ کریں اس میں ایک چمچہ چینی ڈالنے سے بادام کئی مہینوں تک تازہ رہتے ہیں۔
٭ سبزیاں کاٹنے سے اکثر انگلیوں پر سیاہ داغ پڑجاتی ہیں ۔ ان داغوں پر سفید سرکہ یا آلو کاٹ کر رگڑنے سے داغ دور ہوجاتے ہیں ۔
٭ اکثر اوقات سفید یا کالے چنے سوڈا ملاکر دیر تک پکانے کے باوجود اچھی طرح نرم نہیں ہوتے ۔ لہذا پکتے ہوئے چنوں کے سالن میں اگر اُبلتا ہوا گرم دودھ شامل کردیا جائے تو یہ اچھی طرح گل جاتے ہیں ۔