گھریلو ٹوٹکے

 

٭ باورچی خانے کے ریک اور الماریوں پر عموماً اخبار یا خاکی کاغذ بچھا دیا جاتا ہے یہ دونوں جلدی میلے اور شکن آلود ہو جاتے ہیں‘ اس سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ بازار سے پھولدار پلاسٹک لا کر ریکس کے سائز کاکاٹ لیں اور انہیں بچھا دیں یہ کاغذ کی نسبت بہت زیادہ دیر پا ثابت ہوں گے ان میں شکنیں بھی نہیں پڑیں گی دیگر ان کو واشنگ پاوڈر یا صابن سے دھویا بھی جا سکتا ہے پلاسٹک کے بجائے کاغذ وغیرہ بچھانے سے کاکروچ وغیرہ پیدا ہو جاتے ہیں جو بہرحال باورچی خانے کے حوالے سے نقصان دہ ہیں۔
سالن میں چکنائی:چکنائی بیماریوں کا باعث بنتی ہے عموماً لوگ سالن کو چٹ پٹا اور مزے دار بنانے کیلئے زیادہ مرچیں اور گرم مصالحے کی تعداد میں اضافہ کر دیتے ہیں۔ اس سے سالن تو مزے کا اور چٹ پٹا بن جاتا ہے لیکن زیادہ مرچیں اور گرم مصالحہ پیٹ کی بیماریوں‘ جلن اور بدہضمی کے مسائل پیدا کر دیتے ہیں‘ جو بیشتر بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔ خالص دیسی گھی کا پراٹھا بنانے کے بجائے روٹی پر ڈال کر جتنا کھا سکتے ہیں کھائیں اس طرح گھی توے پر ضائع نہیں ہوگا ساتھ ہی پراٹھوں کا زیادہ استعمال معدے کی خرابی کا سبب بنتا ہے اس لئے پراٹھوں سے زیادہ تر پرہیز ہی کریں۔