گھریلو ٹوٹکے

٭کسی بھی ڈش کو بنانے کے دوران مکھن استعمال کرنا ہو تو اسے کالا ہونے سے بچانے کیلئے جب بھی فرائنگ پین میں ڈالیں اور اس کے ساتھ ہی تھوڑا سا لیموں کا رس ڈال لیں ، مکھن کالا نہیں ہوگا ۔
٭ اگر کسی ڈش کو بنانے کے دوران اس میں بٹر ملک ڈالنا ہو اور وہ موجود نہ ہو تو بٹر ملک کی جگہ اس میں دودھ اور لیموں کا رس ڈال لیں ۔
٭ پرانی ڈبل روٹی کو نہ پھینکیں ، اسے سکھالیں ، پھر اسے فوڈپروسیسر میں ڈال کر اس کا چورا بنالیں ، بریڈ کر مبز تیار ہیں ۔ کسی بھی چیز کو تلنے سے قبل اس سے کوٹ کریں اور تل لیں ۔
٭ چیز کو اچھی طرح کدوکش کرنے کیلئے پہلے چیز کو فریزر میں 30 منٹ کیلئے رکھ دیں ، اس کے بعد اسے نکال کر کدوکش کرلیں ۔ آسانی سے کدوکش ہوجائے گی اور چپکے گی نہیں ۔
٭ مسالوں کو روشنی اور چولہے کی تپش سے دور رکھیں ۔ عموماً اگرانہیں چولھے کے قریب یا روشنی کے پاس رکھا جائے تو ان کی خوشبو متاثر ہوجاتی ہے ۔