گھریلو ٹوٹکے

٭ آنکھوں کی جلن کیلئے کھیرے کے قتلے کاٹ کرآنکھوں پر رکھیں اور چند منٹ کیلئے سکون سے لیٹ جائیں۔
٭ جسم پر سفید دھبے نمودار ہوں انہیں چاہئے کہ میتھی کاساگ کھانا چاہئے اس سے گینٹھیا کے مرض میں بھی فائدہ ہوتاہے۔ یہ ساگ لقوہ اور فالج کے مریضوں کیلئے بھی مفید ہے۔
٭ کسی بیماری کی وجہ سے جسم میں چنگاریاں سی نکلتی ہوئی محسوس ہوں، ہاتھ پاؤں جلتے ہوں تو خشک دھنیا پیس کر مصری ملا کر کھائیں ۔ یا سبز دھنیا گھوٹ کرمصری ملاکرکھائیں جسم کی ساری گرمی کااثر زائل ہوجائے گا۔
٭ کچن میں کام کے دوران چھری سے ہاتھ کی انگلی کٹ جائے توشہد کوململ کے ٹکڑے پرلگا کرزخم پررکھ دیں، ٹھیک ہو جائے گا۔
٭ بچوں کوکھانسی آرہی ہوتو ایک چمچے میں شہدلیں۔ تھوڑا سانمک ڈال کر آنچ پر رکھیں ۔ جب شہد پھٹ جائے تو کپڑے سے چھان کرشہد کاپانی پلائیں۔ کھانسی سے آرام آجائے گا۔
٭ ایک انار کے چھلکوں کوسیدھے توے پر جلا کرباریک پیس لیں اور ایک چٹکی اصلی شہد ایک چمچہ میں ملاکر کھانے سے خطرناک کھانسی میں بھی آرام آجائے گا۔ تین مرتبہ استعمال کریں اورآدھے گھنٹے تک پانی نہ پئیں۔