گھریلو ٹوٹکے

٭  دانتوں کوسفید تر کرنے کیلئے اسٹرابری کاکٹا ہواٹکڑا لے کردانتوں پر ملیں۔ دانت موتی کی طرح چمک اٹھیں گے۔
٭  گندے اور بھدے دانت ہرکسی کوبرے لگتے ہیں اور اگر ان کی بروقت صفائی نہ کی جائے تو ان کی چمک ماند پڑجاتی ہے۔ دانتوں کوصاف کرنے کیلئے اپنے برش کوپہلے لیموں کے رس میں اور پھر میٹھے سوڈے میں ڈال کرصاف کریں۔
٭  بچوں کوقے یادست آرہے ہوں تو ایک تازہ انڈے کی سفیدی صاف پانی میں پھینٹ لیں اور چینی ملائیں، یہ پانی بچوں کو پلائیں انشاء اللہ آرام آجائے گا۔
٭ چہرے کی چھائیوں سے چہرے کاحسن غارت ہوجاتا ہے۔ اس کاایک بہت ہی مفید علاج یہ ہے کہ گھر کے بنے ہوئے مکھن سے پانی اچھی طرح نکال لیں اور کافور کی ٹکیہ پیس کرملادیں اور خوب حل کر لیں۔ کریم کسی خالی شیشی میں ڈال کررکھ لیں۔ چہرہ دھوکر خشک کرکے رات کو یہ مکھن اور کافورکی کریم لگائیں مہینہ بھر کے استعمال سے چہرہ صاف شفاف ہو جائے گا اور رنگ دودھ کی طرح نکھرآئے گا۔
٭ اگر زکام ہوگیاہو تو دہکتے ہوئے کوئلوں پرتھوڑی سی چینی ڈال کر اس کادھواں سونگھیں زکام ختم ہوجائے گا۔