گھریلو ٹوٹکے

٭ کسی بھی کچے پھل کو پکانے کیلئے اسے اخبار میں لپیٹ کر دو تین دن کیلئے کسی گرم جگہ پر رکھ دیں، پک کر تیار ہوجائے گا۔
٭ مچھروں کو بھگانے کیلئے ایک کپ میں تھوڑا پانی اور چند کافور کی گولیاں ڈال کر کمرے میں رکھیں ، مچھر نہیں آئیں گے۔
٭ اوون صاف کرنے کیلئے کھانے کے سوڈے میں تھوڑا پانی شامل کرکے پیسٹ بنائیں اور اسے اوون کی دیواروں اور فرش پر اچھی طرح لگادیں۔ پھر اوون کو آدھے گھنٹے کیلئے کم درجۂ حرارت پر چلائیں۔ اب اوون کو آف کریں۔
٭ خستہ و مزیدار پاپ کارن بنانے کیلئے مکئی کے دانوں کو ہمیشہ فریزر میں رکھیں۔ جب پاپ کا رن بنانے ہوں، اسی وقت نکالیں اور فوری بنائیں۔
٭ چاولوں کو کیڑوں سے بچانے کیلئے ایک کلو کچے چاولوں میں 5 گرام سوکھے پودینے کا پاؤڈر ملاکر رکھیں۔
٭ ڈیپ فرائی کی ہوئی غذائیں صحت کیلئے نقصان دہ ہوتی ہیں۔ لہذا سموسوں کو فرائی کرنے کے بجائے بیک کریں۔ کچے سموسوں کو فریز کردیں اور جب ضرورت ہو تو دو گھنٹے پہلے نکال لیں۔ پھر اوون میں کم درجۂ حرارت پر بیک کرلیں۔