گھریلو نسخے

O سر کی جلد پر اچھی طرح بادام کے تیل کا مساج کریں ۔ تیز گرم پانی میں ایک موٹا ساتولیہ بھگوکر نچوڑیں اور اُسے پگڑی کی طرح اپنے سرکے گرد لپیٹ لیں ۔ جب تولیہ ٹھنڈا ہوجائے تو اُتاریں اور ایک مرتبہ پھر یہی عمل دہرائیں ۔ اس کے بعد نیم گرم پانی سے بال دھولیں ۔ اس نسخے کو کم از کم ہفتے میں ایک بار استعمال کرنے سے خشکی سے نجات حاصل ہوجائیگی ۔
oدہی سرکی خشکی کو دور کرنے کیلئے جادو کی سی خاصیت رکھتا ہے ۔ لہذا سر کی جلد پر اچھی طرح دہی کا مساج کریں اور 30 منٹ تک لگا رہنے دیں ۔ اس کے بعد سر دھولیں ۔
o سر پر ایلوویرا کا گودا لگائیں اور آدھے گھنٹے بعد سر دھوئیں ۔ o نیم کے پتوں کو پانی میں ابال کر اس پانی سے دھوئیں ۔ اس کے بعد ناریل کے تیل میں لیمو کا رس ملا کر سر کی جلد پر لگائیں اور 2 گھنٹے بعد سر دھولیں ۔
o میتھی کے بیج رات بھر کیلئے پانی میں بھگو دیں صبح ان بیجوں کو پیس کر گاڑھا پیسٹ بنائیں اور آدھے گھنٹے کیلئے اسے سر پر لگا کر چھوڑیں ‘ اس کے بعد پانی سے اچھی طرح بالوں کو دھوئیں تاکہ میتھی بالوں سے نکل جائے ۔ یہ تمام نسخے ہفتے میں کم از کم دو مرتبہ استعمال کئے جائیں تو جلد از جلد بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔