گھریلو مسائل کا شکار شخص کی خودکشی

حیدرآباد /30 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) میاں پور کے علاقہ میں ایک شخص نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ وینکٹ راؤ جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ گوکل پلاٹس میاں پور میں رہتا تھا ۔ یہ شخص کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی تھا اور گھریلو مسائل سے پریشان تھا ۔ اس شخص کی ایک داشتہ بھی تھی اور اس داشتہ کے سبب گھریلو مسائل پیدا ہوگئے تھے ۔ کثرت سے شراب نوشی کے سبب اس کی صحت بھی بگڑ گئی تھی جس سے تنگ آکر وینکٹ راؤ نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

 

مقروض شخص کی خودکشی
حیدرآباد /30 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شیخ پیٹ کے علاقہ میں درخت سے گرکر ایک شخص فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ ناگیش جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ شیخ پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق ناگیش آج صبح درخت سے نیچے گرکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کو فوری گولکنڈہ ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔