گھریلو سروے کی تفصیلات کا اندراج تیزی سے جاری

محبوب نگر /2 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گذشبہ ماہ 19 تاریخ کو منعقد ہوئے جامع گھریلو سروے کی تفصیلات کے اندراج کا کام زور و شور سے جاری ہے ۔ یکم ستمبر تک ضلع کے 8 منڈلوں کے سروے کی تفصیلات آن لائین سے مربوط کی جاچکی ہیں ۔ تاحال 4,84,881 خاندانوں کی تفصیلات درج کی گئی ہیں اور صرف پیر کے دن ہی زائد از ایک لاکھ خاندانوں کی تفصیلات کا اندراج ہوچکا ہے ۔ جن منڈلوں کے اندراج کا کام ہوچکا ہے ۔ اس میں تلکنڈہ پلی ، بھوت پور ، وینگور ، آمنگل ، پدامندرڑی آئجہ کوئکنڈہ اور محبوب نگر شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ ضلع کے نصف سے زائد منڈلوں کے اندراج کا کام تقریباً 80 فیصد مکمل ہوچکا ہے ۔ البتہ میونسپل علاقوں کے اندراج کا کام سست رفتاری کے ساتھ جاری ہے ۔ ایک ہفتہ سے ا ندراج کا کام جاری ہے لیکن گدوال ، ونپرتی اور نارائن پیٹ بلدیات کا کام تو شروع ہی نہیں ہوا ہے جبکہ دیگر بلدیات کے صرف 34 ہزار خاندانوں کی تفصیلات درج کئے جانے کی اطلاع ہیں ۔