گھریلو باتیں

گھر میں صرف ضرورت کا فرنیچر رکھیں : کوشش کیجئے کہ گھر میں سامان کو نئی ترتیب دیں ۔ زمین کو رگڑ کر صاف کریں اور ہر چیز سے مٹی صاف کرلیجئے ۔ فرنیچر کے مقام کو تبدیل کریں تاکہ سب نیا نیا لگے گھر میں موجود ہر اس فرنیچر کو فروخت کردیں جو آپ کے استعمال میں نہ ہو ۔ یوں گھر اور کمروں میں خالی جگہوں میں اضافہ ہوگا ۔پھر نہ صرف گھر زیادہ اچھا لگے گا بلکہ مٹی کی صفائی میں آسانی بھی ہوگی ۔
قالین سے بچنے کی کوشش کریں :آپ کو شاید علم نہیں ہوگاکہ قالین کے روؤں کی وجہ سے بہت سی مٹی اس میں جذب ہوجاتی ہے ۔ اگر آپ چاہتی ہیں کہ گھر سے مٹی کا خاتمہ ہو تو کوشش کرکے قالین کی عادت ختم کیجئے ۔ اگر ایسا نہیں کرسکتے تو لازمی طور پر روزانہ کی بنیاد پر ویکیوم کیجئے کہ یوں مٹی کم سے کم جذب ہوجاتی ہے ۔