گھریلو اُبٹن چہرہ نکھارے

اْبٹن چہرے کو خوبصورت اور تروتازہ بناتا ہے۔ اس کے استعمال سے نہ صرف چہرے کی رنگت میں نکھار آتا ہے بلکہ چہرے سے جھریوں کا خاتمہ ہوجاتا ہے اور یہ میل کچیل بھی دور کردیتا ہے۔

اْبٹن کااستعمال نہ صرف زمانہ قدیم سے جاری ہے بلکہ آج بھی چہرے کو تروتازہ رکھنے اور خوبصورتی برقرار رکھنے کیلئے اس کااستعمال کیاجاتا ہے۔ چکنی جلد کی حامل خواتین کو اْبٹن استعمال کرنا چاہئے کیونکہ اْبٹن چہرے کی چکناہٹ اور داغ دھبوں کاخاتمہ کرتا ہے۔ اْبٹن آپ گھر پر بھی تیار کرسکتی ہیں۔ ذیل میں مختلف اقسام سے اْبٹن بنانے کی تراکیب اور فوائد بتائے گئے ہیں جن کے استعمال سے آپ بھی خوبصورت اور بے داغ جلد کی مالک بن سکتی ہیں۔ جو کاآٹا ، سنگترے کے چھلکے خربوزے کے بیج اور سونف چاروں چیزیں ہم وزن لیکر باریک پیس لیں۔ اس آمیزے کو روزانہ چہرے پر ملیں۔ چہرے کی جلد صاف شفاف ہوجائے گی۔ جو کاآٹا گندم کی بھوسی اور بادام ہم وزن پیس لیں۔ اس آمیزے کو دودھ میں ملا کر پیسٹ بنالیں۔ اسے اپنے چہرے پر بطور اْبٹن ملیں۔ یہ ابٹن آپ کے چہرے ہاتھوں اورپیروں کیلئے جادوئی اثرثابت ہوگا۔گیہوں کاآٹا آدھا پاؤ،ہلدی ایک تولہ، سنگترے کے چھلکے ایک چھٹانک، صندل سفید ایک تولہ آٹے کے سوا تمام اشیاء کو باریک پیس لیں۔ بعدازاں تمام اشیا مکس کرلیں۔ یہ ایک بہترین ابٹن ہے۔ کھانے کے ایک یادو چمچے ابٹن دودھ یاپانی میں ڈال کرپیسٹ بنالیں اس میں معمولی سی مقدار سرسوں کاتیل یا دودھ کی بالائی تھوڑی مقدار میں ڈالیں۔ 15منٹ تک چہرے پر ملیں۔ چند ہفتوں کے روزانہ استعمال سے رنگت نکھر جائے گی۔