گڑگاؤں میں 100کروڑ روپئے مالیتی اپارٹمنٹ کی تعمیر

نئی دہلی۔/31مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) گڑگاؤں کے قریب ایک بلڈر نے ایک پینٹ ہاوز کی قیمت فروخت 100کروڑ روپئے مقرر کی ہے جو کہ ہندوستان کا سب سے قیمتی اپارٹمنٹ تصور کیا جاتا ہے۔ اور یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ پرائیویٹ سوئمنگ پول اور چھت پر ہیلی پیاڈ کی سہولت دستیاب رہے گی۔ ریہجا ڈیولپرس نے اپنے گڑگاؤں ریونٹا پراجکٹ میں 10,000 مربع فٹ کے روف ٹاپ اپارٹمنٹ کو فروخت کیا ہے۔ کمپنی نے یہ ادعا کیا ہے کہ 90فیصد یونٹس غیر مقیم ہندوستانیوںاور سرکردہ تاجرین کو فروخت کردیئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ڈیولپرس نے شمالی ہند میں 60منزلہ اور بلند ترین عمارت کی تعمیر کا بیڑہ اُٹھایا ہے جس میں بالائی دو منزلوں میں 100کروڑ روپئے مالیتی پینٹ ہاوز فراہم کیا جائے گا۔