گوہاٹی ریلوے اسٹیشن میں 5 روہنگیا باشندے گرفتار

گوہاٹی ، 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) میانمار کے پانچ مشتبہ روہنگیا مسلمان بشمول ایک خاتون کو آج گورنمنٹ ریلوے پولیس نے گوہاٹی اسٹیشن سے پکڑلیا ہے۔ عہدہ داروں نے کہا کہ ابتداء میں خاتون اور دو مردوں کو پکڑا گیا اور ان سے تفتیش کی بنیاد دو دیگر روہنگیا بھی اسٹیشن سے حراست میں لئے گئے۔ معمول چیکنگ کے دوران جی آر پی ٹیم نے پایا کہ خاتون کے پاس اس کی ضمانت والا کورٹ آرڈر تھا جو منی پور میں اس کی گرفتاری کے بعد دیا گیا تھا۔ روہنگیا مردوں کے پاس دہلی کیلئے ٹرین ٹکٹس تھے جبکہ خاتون کے پاس پلیٹ فارم ٹکٹ تھا۔