گوگل پر ہندوستان کا نام ’’نمک حرام‘‘ ملک

۔1973 ء کی ہندی فلم سے ہی ملک کی شناخت ظاہر کرنے کی غلطی
ممبئی 29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سرچ انجن گوگل پر اگر کوئی ہندوستان کے بارے میں اسپیس بار سے الفاظ ٹیپ کرتا ہے تو اس پر ہندوستان کو ایک ’’نمک حرام ملک‘‘ کی حیثیت سے نمودار کیا جاتا ہے۔ جب کوئی گوگل سرچ بار میں ’’نمک حرام کنٹری‘‘ ٹائپ کرتا ہے تو ہندوستان کا پرچم بتایا جاتا ہے لیکن اس پرچم کا مطلب گوگل یہ ظاہر کرنا نہیں چاہتا کہ ہندوستان ایک نمک حرام ملک ہے بلکہ اس کی ایک معمولی اور دلچسپ وجہ ہے۔ 1973 ء میں بننے والی ہندوستانی ڈرامہ فلم ’’نمک حرام‘‘ جس میں راجیش کھنہ، امیتابھ بچن، ریکھا اور سیمی گروال نے رول ادا کیا تھا، اس فلم کی کہانی ایک طبقاتی جنگ کے بارے میں تھی جس میں دو دوستو میں دراڑ پیدا ہوتی ہے۔ یہ ایک کلاسک فلم تھی ہندوستان کو اس کی بہترین فلموں سے بھی ساری دنیا میں جانا جاتا ہے۔ لہذا جب کوئی شخص فلم کے نام کے بعد ملک کے نام کا حرف ٹیپ کرتا ہے تو گوگل پر پرچم نمایاں ہوتا ہے اور اس کے ساتھ اس ملک کا نقشہ بھی آتا ہے۔ جہاں یہ فلم تیار ہوئی تھی اس طرح کی ویب غلطی کا فائدہ اُٹھاکر ایک پاکستانی روزنامہ نے اپنی ویب سائٹ پر اسلامک میجرٹی آف پاکستانیز لوڈ کیا ہے اور کہا ہے کہ امریکہ کی ٹیکنالوجی کمپنی ہندوستان کو ’’نمک حرام ملک‘‘ سمجھتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی میڈیا ہندوستان کو نیچا دکھانے کی کوشش شروع کی ہے۔