گوڈسے کی سالگرہ تقاریب میں شریک 6 ہندو مہا سبھا کارکن گرفتار

سورت 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چھ ہندو مہا سبھا کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا جو مبینہ طور پر مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھورام گوڈسے کی سورت کی ایک مندر میں جو لمبایت علاقہ میں ہے، منانے کے سلسلہ میں گرفتار کرلئے گئے۔ گوڈسے بارہ متی ضلع پونے میں پیدا ہوا تھا۔ 19 مئی 1910 ء کو اُس نے ممبئی میں رہائش اختیار کرلی۔