گوڈسے کو محب وطن قرار دینے پر بی جے پی کا حقیقی چہرہ بے نقاب : این سی پی

ممبئی ۔16مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) این سی پی نے جمعرات کو بیجے ی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بھوپال بی جے پی امیدوار پراگیہ ٹھاکر نے ناتھو رام گوڈسے کو محب وطن قرار دیا ہے جس کے باعث امیت شاہ زیر قیادت پارٹی کا حقیقی چہرہ بے نقاب ہوگیا ۔ این سی پی نے وزیراعظم نریندر مودی سے دریافت کی ہے کہ آیا وہ پراگیہ ٹھاکر کے اس بیان سے پوری طرح متفق ہیں ، وضاحت کریں ۔ مہاراشٹرا این سی پی جینت پٹیل نے اپنے ٹوئیٹر پر یہ بات کہی ۔ این سی پی جنرل سکریٹری جیتندرا اوحہ نے پراگیہ ٹھاکر جو مالے گاؤں بم دھماکہ کیس کی ملزمہ ہے گوڈسے جیسے دہشت گرد برادری کا ہی ایک حصہ ہے ۔ اوحہ نے کہاکہ نریندر مودی نے مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے بصد احترام گھٹنے ٹیک دیئے تھے ۔اب وہ ثابت کریں کہ کیا وہ گوڈسے سے واقعی ایک محب وطن تھا ؟۔ٹھاکر پراگیہ سنگھ دراصل اداکار سے سیاستداں بننے والے کمل ہاسن کے اس تبصرہ کا جواب دے رہی تھیں جس میں انہوں نے گوڈسے کو پہلا ہندو دہشت گرد کا خطاب دیا تھا ۔