گولیوں کو شیرنی سمجھ کر کھانے والے کمسن کی موت

حیدرآباد ۔ یکم اپریل (سیاست نیوز) کوکٹ پلی کے علاقہ میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں ایک خاتون کا انتہائی اقدام اس کے بیٹے کی موت کا سبب بن گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 6 سالہ جے دیپ جو طالب علم نے بستر پر پڑی ہوئی نیند کی گولیوں کا استعمال کرلیا۔ یہ نیند کی گولیاں بستر پر پڑی ہوئی تھی جس کا استعمال کرنے کے بعد گولیاں اس کی والدہ نے چھوڑ دی تھی۔ کمسن نے گولیوں کو شیرنی سمجھ کر استعمال کرلیا۔ اس واقعہ کے فوری بعد دونوں ماں بیٹے جے دیپ اور جوتی رانی کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں کمسن لڑکا فوت ہوگیا اور اس کی والدہ زیرعلاج ہے۔ پولیس کوکٹ پلی کے مطابق جوتی رانی اور اس کے شوہر ویربھدرا راؤ کے درمیان جھگڑے چل رہے تھے۔ ان کی شادی 10 سال قبل ہوئی تھی اور جے دیپ ان کا لڑکا تھا۔ دونوں کے جھگڑوں کے بعد افراد خاندان نے پنچایت بھی بٹھائی تھی جس کے سبب راؤ کی حرکتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ تاہم جوتی رانی پر الزام ہے کہ اس نے خود اپنے بیٹے کو گولیاں کھلادی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔