گولکنڈہ میں ایم ایچ جے ناشتہ اسکول کا آغاز

حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( راست ) : ملت فنڈ و عوام ویلفیر اسوسی ایشن کے تعاون سے مسجد محمدیہ صالح نگر ، گولکنڈہ کے روبرو مدرسہ میں روزانہ صبح 7 تا 9 بجے دن تک ایسے غریب طلبہ جو کارخانوں و دکانوں میں کام کرتے ہیں کے لیے دینی و عصری تعلیم اور صبح کے کھانے کا ( ناشتہ کا ) مفت انتظام کیا جارہا ہے ۔ اس کا آغاز 5 جنوری بروز پیر سے ہورہا ہے ۔ تفصیلات کے لیے فہد بن حسین باجبیر معتمد عوام ویلفیر اسوسی ایشن سے فون نمبر 9247209836 پر ربط کریں ۔۔