گورکھپور میں بی جے پی یکطرفہ جیت حاصل کرے گی: روی کشن

لکھنؤ: 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بھوجپور اداکار و گورکھپور سے بی جے پی امیدوار روی کشن نے ایس پی۔بی ایس پی۔ آر ایل ڈی کے اتحاد کو فلاپ شو قرار دیتے ہوئے کہاا کہ ملک کے افتخار سے جڑے اس لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی یک طرفہ جیت حاصل کرے گی اور کانگریس کو تو پتہ ہی نہیں چلے گا۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کرنے کے بعد بھوجپوری فلموں کے سپر اسٹار نے کہا‘‘ یوگی جی کا منتر لیکر گورکھپور جارہا ہوں۔ اپوزیشن کیلئے بس اتنا کہنا چاہوں گا‘‘ زندگی جھنڈوا…پھر بھی گھمنڈوا’’۔ اتحاد ایک فلاپ شو ہے ۔
جبکہ کانگریس اپنا پتہ تلاش رہی ہے ۔ انتخابات کے بعد نریندرمودی کی قیادت میں بی جے پی مرکز میں ایک بار پھر حکومت بنائے گی۔

بھوجپوری اداکار نے کہا کہ نریندر مودی کے لئے ان کے دل میں کافی احترام ہے ۔ان کا نا تو کوئی بینک بیلنس ہے اور نہ ہی زمین و جائیداد۔بھائی کیرانے کی دوکان پر رہتا ہے جبکہ ان کی ماں ایک چھوٹے سے کمرے میں زندگی گذاررہی ہیں۔ انتخابات کے بعد مسٹر مودی کا دوبارہ وزیر اعظم بننا طے ہے ۔