گورنمنٹ ڈگری کالج کے اردو میڈیم میں داخلے

محبوب نگر ۔ 3 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محترمہ بی بی زینب پرنسپل این ٹی آر گورنمنٹ ڈگری کالج نے صحافتی بیان میں بتایا کہ سال 2015 – 16 کیلئے ڈگری کورس اردو میڈیم میں داخلہ کیلئے اجازت حاصل ہوچکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بی اے ، بی کام ، سلیف فینانس کورسس کیلئے اردو میڈیم سے انٹر کامیاب طالبات سے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ طالبات بہ اوقات کالج ، راست درخواست فارم حاصل کرسکتے ہیں ۔