گوداوری کھنی کی طالبہ کو میڈیسن میں 208 واں رینک

گوداوری کھنی /31 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ ایمسٹ کے نتائج میں گوداوری کھنی کی طالبہ وشنو دیوی نے ریاست میں میڈیسن میں 208 واں رینک حاصل کیا اور ایمسٹ میں 148 نشانات حاصل کئے۔ سنگارینی کے 11 انکلائن میں ڈپٹی انجینئر کے عہدہ پر فائز ای سرینواس کی لڑکی ای وشنو دیوی کو بچپن ہی سے ڈاکٹر بننے کا شوق تھا۔ اس طالبہ نے آٹھویں جماعت تک این ٹی پی سی کے خانگی اسکول میں اور 9 تا انٹر اولمپیڈ کالج میں تعلیم حاصل کی اور ایمسٹ میں امتیازی رینک حاصل کیا۔ اس طالبہ نے دسویں میں 9.8 اور انٹر میں 970 نشانات حاصل کئے تھے۔ وشنو دیوی کو امتیازی رینک حاصل ہوتے ہی کالج کے اساتذہ، دوست احباب، رشتہ دار اور شہر کے عوام نے مبارکباد پیش کی اور اظہار مسرت کرتے ہوئے گلپوشی کی۔