گوداموں اور کارخانوں پر دھاوے ، چھ بچہ مزدور آزاد

حیدرآباد یکم / جون ( سیاست نیوز ) حسن نگر کے علاقہ میں ایک گودام پر دھاوا کرتے ہوئے پولیس نے بچہ مزدوری کو آزاد کروایا ۔ بتایا جاتا ہے کہ شمس آباد کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسکول بیاگ تیار کرنے والے گودام اور کارخانوں پر دھاوا کیا اور 6 بچہ مزدوروں کو رہا کروالیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے اس کارروائی میں دو افراد کو بھی حراست میں لے لیا ۔ جو ان کارخانوں کے مالک بتائے گئے ہیں ۔ ایس او ٹی نے مزید کارروائی کیلئے انہیں راجندر نگر پولیس کے حوالے کردیا ۔