گوبی مٹر

اجزاء : مٹر کے دانے ایک کپ، پھول گوبی کٹی ہوئی ایک کپ، پیاز 2عدد، ٹماٹر 4عدد، نمک حسب ذائقہ، ہلدی آدھا چائے کا چمچہ، لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ، کلونجی ایک چٹکی، ہری مرچ 2عدد، ادرک لہسن آدھا چائے کا چمچہ، باریک کٹی ہوئی ادرک ( سجانے کیلئے ) تیل آدھی پیالی۔
ترکیب : سب سے پہلے پتیلی میں تیل گرم کریں اور اس میں پیاز ہلکی براؤن کرلیں اور ساتھ ہی ادرک، لہسن، کلونجی، مٹر اور گوبی شامل کرکے ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔ پانچ منٹ بعد ٹماٹر، ہری مرچ، نمک، لال مرچ اور ہلدی شامل کرکے دم پر دکھ دیں، یہاں تک کہ مٹر اور گوبی اچھی طرح گل جائے۔ جب گل جائے تو بھونتے وقت باریک کٹی ہوئی ادرک شامل کردیں، مزیدار گوبی مٹر تیار ہے۔ہرے دھنیا سے سجاکر پیش کریں۔