گوبھی منچورین

اجزاء: گوبھی ایک  انڈے دو عدد کارن فلور 2  چمچ ، پائن ایپل جوس ، آدھا کپ ، چکن کی یخنی ایک کپ ۔ ٹماٹو کیچپ آدھا کپ گڑ، ایک چمچ ، اجینوموتو ، آدھا چمچ ۔ تیل حسب ضرورت
ترکیب : ایک پیالے میں انڈے ، نمک اور کارن فلور ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں ۔ پھول گوبھی کے ٹکڑے الگ کرلیں۔ ایک پین میں تلنے کیلئے حسب ضرورت تیل ڈال کر اسے ہلکی آنچ پر گرم کرلیں ۔ اب گوبھی کے پھول  انڈے کے آمیزے میں بھگوکر فرائنگ پین میں ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک تل لیں ۔ اب ایک دیگچی میں دو چمچ تیل   ڈال کر گرم کریں ۔ لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال کر 2 سے 3 منٹ فرائی کریں ۔ پھر اس میں ٹماٹو کیچپ ، کالی مرچ ، یخنی ، گڑ اور پائن ایپل ڈال لیں ۔  اب اس آمیزے میں ابال آجائے تو ایک چمچ کارن فلور کو تھوڑے سے پانی میں مکس کرکے اس گری میں آہستہ آہستہ شامل کرتی جائیں ۔ جب گریوی  گاڑھی ہوجائے تو اس میں ہری مرچ حسب ذائقہ اجینو موتو اور تلی ہوئی گوبھی ڈال دیں ۔ 2 سے 3 منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں اور سادے چاولوں کے ساتھ پیش کریں ۔